بلوچستان کی ترقی حکومت کااولین ایجنڈارہےگا: وزیراعظم نواز شریف

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں بلوچستان کی سیاسی و سیکورٹی کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی

389560
بلوچستان کی ترقی حکومت کااولین ایجنڈارہےگا: وزیراعظم نواز شریف

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے یقین دلایا ہے کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کا اولین ایجنڈا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی پالیسی سے مثبت نتائج ملنا شروع ہو گئے ، بلوچستان میں ترقیاتی عمل جاری رکھنا وفاق کی اولین ترجیح ہے۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں بلوچستان کی سیاسی و سیکورٹی کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم نے صوبائی حکومت کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان پالیسیوں سے صوبے میں مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ کسان پیکیج پر خوش اسلوبی سے تیزرفتار عملدرآمد پر بات چیت کیلئے بلوچستان کا دورہ کریں گے۔نوازشریف نے بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری کو بھی سراہا۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی عمل جاری رکھنا وفاق کی اولین ترجیح ہے ، وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان کا جلد دورہ کروں گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں