پاکستان کیخلاف پراکسی وار بند ہو جانی چاہئے:وزیراعظم نواز شریف

پاکستان کے پاس ملک میں تخریبی کارروائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں انہوں نے کہا کہ ان شواہد کا اقوام متحدہ کے ساتھ تبادلہ کیا گیا ہے

387159
پاکستان کیخلاف پراکسی وار بند ہو جانی چاہئے:وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم محمد نواز شریف نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سرحد پار سے پراکسی واربندہوجانی چاہیے۔
ہفتہ کے روز لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس ملک میں تخریبی کارروائیوں میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں انہوں نے کہا کہ ان شواہد کا اقوام متحدہ کے ساتھ تبادلہ کیا گیا ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس مسئلے پر پاکستان کا موقف عالمی سطح پر سنا جارہا ہے اور یقینا اس کے اثرات مرتب ہونگے۔
بھارت کی طرف سے ان کا چار نکاتی امن فارمولا مسترد کئے جانے سے متعلق سوال پر نواز شریف نے کہا کہ ہمسایہ ملک کو جلد یابدیر ان کی تجاویز پر غورکرنا ہوگا۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی میں کمی کیلئے نیک نیتی سے ٹھوس تجاویز پیش کی ہیں۔
نوازشریف نے کہا کہ دونوں ملکوں کو متوازن سوچ اپنانی چاہیے کیونکہ دشمنی نے صرف ترقی کے عمل میں خلل ڈالا ہے۔
حریت رہنمائوں کی گرفتار ی سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں بے گنا ہ کشمیریوں پر بھارتی ظلم اورجارحیت کو اجاگر کیا ہے۔
آئندہ ضمنی انتخابات سے متعلق نواز شریف نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ ن فاتح بن کرسامنے آئے گی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں