جسٹس انور ظہیر جمالی نے نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

جسٹس انور ظہیر جمالی نے 24 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے عہدے کا حلف لیا ۔اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف، مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وززراء، سپریم کورٹ کے جج صاحبان اورعزیز و اقارب بھی موجود تھے

343917
جسٹس انور ظہیر جمالی نے نئے چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھالیا

جسٹس انور ظہیر جمالی نے 24 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے عہدے کا حلف لیا ۔
اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف، مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وززراء، سپریم کورٹ کے جج صاحبان اور نو منتخب چیف جسٹس کے عزیز و اقارب بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی بطور چیف جسٹس 24 روز کی مختصر مدت کے بعد جسٹس جواد ایس خواجہ اپنے منصب سے ریٹائر ہوئے تھے۔ صدر پاکستان نے 10 ستمبر 2015 کو جسٹس انور ظہیر جمالی کی بطور چیف جسٹس نامزدگی کی منظوری دی تھی۔
جسٹس انور ظہیر جمالی کا تعلق سندھ کے شہر حیدر آباد سے ہے، بطور جج بہت سے اہم فیصلے دیئے اور آپ کا شمار بھی ان ججز میں ہوتا ہے جنہوں نے 2007 میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کر دیا تھا۔ جسٹس انور ظہیر جمالی 27 اگست 2008 میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس تعینات ہوئے جب کہ 3 اگست 2009 کو سپریم کورٹ کے جج بنے۔
نئے چیف جسٹس جسٹس انور ظہیر جمالی ایک سال 3 ماہ 21 دن چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے ۔ جسٹس انور ظہیر جمالی 31 دسمبر 1951 کو حیدر آباد میں پیدا ہوئے ۔ نومبر 1977 میں سندھ ہائی کورٹ اور مئی 1987 میں سپریم کورٹ کے وکیل بنے ، جسٹس انور ظہیر جمالی مئی 1998 میں سندھ ہائی کورٹ کے جج بنے ۔ 3 نومبر 2007 کے اقدام کے بعد پی سی او کے تحت حلف لینے سے انکار کیا ۔
27 اگست 2008 کو سندھ ہائی کورٹ کے دوبارہ جج اور 3 اگست 2009 کو سپریم کورٹ کے جج بن گئے ۔ جسٹس انور ظہیر جمالی سپریم کورٹ میں چھ سال ایک ماہ اور آٹھ دن خدمات سر انجام دینے کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے تک پہنچے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں