بلدیاتی الیکشن کیلئے کسی سیاسی پارٹی سے اتحاد نہیں: عمران خان

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کسی جماعت سے کوئی باقاعدہ اتحاد نہیں ہوا لیکن مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے، شفاف الیکشن کے لئے سیاسی اتحاد بنا رہے ہیں

376090
بلدیاتی الیکشن کیلئے کسی سیاسی پارٹی سے اتحاد نہیں: عمران خان

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کسی جماعت سے کوئی باقاعدہ اتحاد نہیں ہوا لیکن مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے، شفاف الیکشن کے لئے سیاسی اتحاد بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں دھرنا نہیں بلکہ تاریخی جلسہ ہوگا جس میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتیں پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے حکمت عملی طے کریں گی۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں جن کی وجہ سے دھاندلی ہوئی ان کو عہدوں سے ہٹایا جائے ۔ عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے ، کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں، صاف اور شفاف انتخابات کے لئے اسلام آباد میں جلسہ کریں گے ، قوم خوش ہے کہ کرپشن کے خلاف ایکشن شروع ہوا ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ کرپشن کے خلاف ایکشن پنجاب اور بلوچستان میں بھی ہونا چاہئے ۔
چیرمین تحریک انصاف نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ چاروں صوبائی الیکشن کمشنر مستعفی ہوجائیں کیونکہ ان کے عہدوں پر رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں