مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنےکے لیے تیارہے: جنرل راحیل شریف

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج کسی بھی بیرونی جارحیت سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دشمن کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرد جنگ ہو یا گرم پاک فوج تیار ہے

343095
مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنےکے لیے تیارہے: جنرل راحیل شریف

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج کسی بھی بیرونی جارحیت سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دشمن کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرد جنگ ہو یا گرم پاک فوج تیار ہے ۔
انہوں نے کہا کہ "ہم روایتی یاغیر روایتی سمیت اندرونی ہو یا بیرونی جنگ مسلح افواج ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلے ہمہ وقت تیار ہے۔"
وہ اتوار کی رات جی ایچ کیو راولپنڈی میں شہدا پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یوم دفاع کی خصوصی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
آرمی چیف نے کہا کہ اگر دشمن نے ہم پر قلیل یا طویل مدتی جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی اور غیر روائتی جنگ کا سامنا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور پر حملہ ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ مسلح افواج اور دیگر سیکورٹی اداروں نے اپنی قربانیوں کے باعث ریاست بالادستی اور عملداری قائم کردی۔ انہوں نے دہشت گردوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے پیش کرنے پر میڈیا کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ وقت آگیا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہو ، اقتصادی راہداری پاکستان کے ساتھ ساتھ پورے خطے کیلئے اہم ہے ، راہداری منصوبے کی کامیابی کیلئے افواج پاکستان بھرپور کردار ادا کرے گی ، پاک چین اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا ، آپریشن ضرب عضب ایسے وقت شروع کیا گیا جب امن کی صورتحال انتہائی خراب تھی ، اﷲ کے فضل اور قوم کی دعاؤں سے سیکیورٹی اداروں نے صورتحال پر قابو پا لیا ہے۔
فورسز کے بھرپور آپریشن سے دہشتگردوں کو شکست اور ریاست کی بالا دستی قائم ہوگئی ہے ، دہشتگردی کے خلاف ہماری کوششوں نے عالمی امن کیلئے اہم کردار ادا کیا ، مسلح افواج کی قربانیوں اور دہشتگردی کے خلاف اقدامات کو اقوام عالم قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں