پاکستان کے بعد سب سے زیادہ پناہ گزین ترکی میں

موجودہ دور میں جبکہ دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اوران پناہ گزینوں کو مغربی ممالک اپنے ہاں پناہ دینے سے کترا رہے ہیں تو عالم اسلام میں پاکستان اور ترکی ہی دو ایسے ممالک ہیں جو پناہ گزینوں کے لیے اپنے دروازے کھلے ہیں

342681
پاکستان کے بعد سب سے زیادہ پناہ گزین ترکی میں

موجودہ دور میں جبکہ دنیا بھر میں پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اوران پناہ گزینوں کو مغربی ممالک اپنے ہاں پناہ دینے سے کترا رہے ہیں تو عالم اسلام میں پاکستان اور ترکی ہی دو ایسے ممالک ہیں جو پناہ گزینوں کے لیے اپنے دروازے کھلے رکھے ہوئے ہیں۔
سال 2013 کے اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ پناہ گزین پاکستان میں تھے جو 1980سے اب تک پاکستان میں ہی مقیم ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے لاکھوں افغان پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں بسایا ہے اور اب بھی وہاں 15 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ افغان مہاجرین موجود ہیں لیکن دیگر ذرائع کے مطابق ا ن کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق شام اور عراق کے تنازعات کے بعد اب ترکی دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں 17 لاکھ رجسٹرڈ مہاجرین موجود ہیں لیکن پاکستان کو مہاجرین کی طویل ترین میزبانی کا اعزاز حاصل ہے۔ سال 2015 کے تحت ترکی کے بعد اردن کا نام آتا ہے جہاں شام کی جنگ کے بعد 8 لاکھ لوگ پناہ لینے پر مجبور ہیں ۔
ترکی میں شامی پنا گزینوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ترکی نے ابھی تک قاس سلسلے میں پناہ گزینوں کو روکنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے بلکہ اپنے دروازے تمام پنا گزینوں کے لیے کھلے رکھے ہوئے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں