پاکستان جوہری ہتھیارتیارکرنے والادنیا کاتیسرابڑاملک بننے کے قریب

متحدہ امریکہ کے دو تحقیقی اداروں کی جانب سے تیار کردہ ایک مشترکہ رپورٹ کے مطابق پاکستان بڑی تیزی سے اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کرر ہرا ہے اور اس نے اپنے حریف ملک بھارت کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے

340963
پاکستان جوہری ہتھیارتیارکرنے والادنیا کاتیسرابڑاملک بننے کے قریب

متحدہ امریکہ کے دو تحقیقی اداروں کی جانب سے تیار کردہ ایک مشترکہ رپورٹ کے مطابق پاکستان بڑی تیزی سے اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کرر ہرا ہے اور اس نے اپنے حریف ملک بھارت کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان ہر سال 20 جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے اور اگر اسی رفتار سے یہ سلسلہ جاری رہا تو ایک دہائی میں پاکستان دنیا کا تسیرا بڑا ملک ہو گا جس کے پاس سب سے زیادہ نیوکلیئر بم ہوں گے۔
’کارنیگی انڈاؤمنٹ فار انٹرنیشنل پیس اور دی سٹمسن سینٹر کی مشترکہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تیزی سے اپنی جوہری صلاحیت بڑھا رہا ہے کیوں کہ وہ جوہری صلاحیت کے حامل اپنے پڑوسی ملک سے خطرہ محسوس کرتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے پاس اس وقت لگ بھگ 120 جب کہ بھارت کے پاس 100 جوہری ہتھیار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس انتہائی افژودہ یورنیئم کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے جبکہ بھارت کو یورنئیم افزودہ کرنے میں وقت درکار ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئندہ پانچ سے 10 سالوں میں پاکستان کے پاس کم از کم 350 جوہری ہتھیار ہوں گے۔ جس کے بعد وہ امریکہ اور روس کے بعد سب سے زیادہ جوہری ہتھیار رکھنے والا تیسرا ملک ہو گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں