ہری پور میں بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ضمنی انتخابات
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بائیو میٹرک سسٹم کے تحت انتخابات کروائے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے 60مشینیں بھی خرید لی ہیں۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ بائیومیٹرک مشینیں تجربے کیلئے لگائی جارہی ہیں
پاکستان الیکشن کمیشن نے ہری پور میں سولہ اگست کو ہونے والے ضمنی انتخابات کو بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بائیو میٹرک سسٹم کے تحت انتخابات کروائے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے 60مشینیں بھی خرید لی ہیں۔
اس بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ بائیومیٹرک مشینیں تجربے کیلئے لگائی جارہی ہیں اس سلسلے میں پریذائیڈنگ افسروں کو ٹریننگ بھی دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حلقے کے تمام امیدواروں کو آن بورڈ لے لیا ہے کمیٹی کی سفارش پر بائیومیٹرک سسٹم کے تحت انتخابات کا فیصلہ کیاگیاہے۔
الیکشن کمیشن نے ہدایت نامہ جاری کرے ہوئے کہاکہ ووٹر پولنگ سٹیشن میں داخل ہونے کے بعد اپنا شناختی کارڈ دکھائے گا،انتخابی عملہ ووٹر کا شناختی کارڈ نمبر مشین میں داخل کرے گا،شناختی کارڈ کی تصدیق کیلئے ووٹر انگوٹھا یا انگلی بائیومیٹرک مشین پر رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ شناختی کارڈ کی تصدیق روایتی طریقے سے بھی کی جائے گی،پولنگ عملہ بھی ووٹر کے شناختی کارڈ کی تصدیق کرے گا۔تصدیق ہونے کی صورت میں ووٹر کوبیلٹ پیپر جاری کیا جائےگا۔
متعللقہ خبریں
پاکستان، ضلع مستونگ میں اسکول کے جوار میں بم دھماکہ، 9 افراد جان بحق
دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جو کہ ریموٹ کنٹرول سے منسلک تھا