انسداد دہشت گردی خصوصی قوتوں کی پاسنگ آوٹ، پاکستان

وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے پاسنگ آوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ قوتیں دنیا بھر کے لیے مثالی معرکوں پر اپنی مہر ثبت کریں گی

310353
انسداد دہشت گردی خصوصی قوتوں کی پاسنگ آوٹ، پاکستان

پاکستان کے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انسداد دہشتگردی قوتوں کی تربیت کے لیے وفاقی حکومت سے ایک پائی تک نہیں لی۔ اس چیز پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے کہ وفاق ہمیں مالی وسائل فراہم کر رہا ہے ۔
ایلیٹ ٹرینگ سینٹر لاہور میں انسداد دہشت گردی فورس کی تیسرے بیچ کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ انسداد دہشتگردی قوتوں کی تربیت کے لیے اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں یہ قوتیں اس تربیت کے بعد پاکستان کو مزید ایک محفوظ ملک بنانے میں اہم خدمات ادا کرتے ہوئے انسداد ِ دہشت گردی کے حوالے سے دنیا بھر میں ایک مثال بنیں گی۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان اعلیٰ قیادت کے مشورے سے عمل میں آیا ، افواج کیساتھ دیگر ادارے دہشتگردی کے خاتمے کی سر توڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کو غربت اور ناانصافیوں کے پنچے سے نجات دلانا ہے تو ان سپوتوں کی طرح قربانی دینی ہوگی ۔
میں سمجھتا ہوں کہ صرف پنجاب ہی نہیں سب صوبوں کو ایک ساتھ آگے بڑھنا ہو گا ۔ انسداد دہشتگردی فورس کے تیسرے بیچ میں 332 اہلکار پاس آوٹ ہوئے جن میں 34 خواتین بھی شامل ہیں ، تقریب سے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے بھی خطاب کیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں