سیلاب جان لینے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے، پاکستان

چترال اور گرد و نواح کے دیہاتوں، پلوں، سڑکوں اور مکانات کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے

347129
سیلاب جان لینے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے، پاکستان

پاکستان میں سیلاب اور بارشوں کے باعث چترال کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 36 ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق چترال میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ہیں۔ چترال کے قصبے ملکوہ اور قطرو میں بارشوں اور سیلاب کے باعث سب سے زیادہ نقصان ہوا، ملکو کے 200 دیہات، رابطہ پل اور سڑکیں ریلے میں بہہ گئیں۔ مقامی پولیس کے مطابق گزشتہ روز کی بارشوں اور سیلاب سے اب تک 19 افرادکی ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ سہت سے11، اوتہول سے4، تھارگرام سے2 اور گرین لشٹ سے1 لاش ملی۔
سیلاب کے باعث چترال کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ضلع بھر میں پیٹرول اور ڈیزل بھی نایاب ہوگیا اور فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 250 روپے تک پہنچ گئی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں