جوڈیشنل کمیشن نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردیا: مریم نواز

پاکستان کے وزیراعظم میاں حمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشنل کمیشن نے عمران خان کے الزامات کو یکس مسترد کرتے ہوئے قوم کے مینڈنٹ کو قبول کرلیا ہے

384624
جوڈیشنل کمیشن نے دودھ کا دودھ  اور پانی کا پانی کردیا: مریم نواز

پاکستان کے وزیراعظم میاں حمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ جوڈیشنل کمیشن نے عمران خان کے الزامات کو یکس مسترد کرتے ہوئے قوم کے مینڈنٹ کو قبول کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جوڈیشنل کمیشن کی رپورٹ سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوگیا ہے۔
انہوں نے سن 2013 کے عام انتخابات میں مبینہ انتخابی دھاندلی کے کیس میں جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے مندرجات سامنے آنے کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جھوٹ ثابت ہوگیا جب کیس ہی جھوٹ پرمبنی تھاتو اسے جھوٹاہی ثابت ہوناتھا۔
اپنے ٹویٹ میں مریم نوازشریف کاکہنا تھاکہ ہمیشہ سچ کابول بالاہوتا ہے اوراللہ کریم کی ذات ہمیشہ سچ کے ساتھ ہوتی ہے۔ مریم نوازنے وزیراعظم نوازشریف کی استقامت اورثابت قدمی کوسلام کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر صورتحال میں نوازشریف نے صبرکا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں