رابطہ کمیٹی کی الطاف حسین سے بھوک ہڑتال کافیصلہ واپس لینےکی اپیل

ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ الطاف حسین کارکنوں کو اپنی اولاد کی طرح چاہتے ہیں۔ کارکنوں پر مظالم پر الطاف حسین بے چین ہیں۔ کہ الطاف حسین کے بھوک ہڑتال کے فیصلے پر کارکن پریشان ہیں

382476
رابطہ کمیٹی کی الطاف حسین سے بھوک ہڑتال کافیصلہ واپس لینےکی اپیل

لندن میں مقیم متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین جنہوں نے کراچی میں ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف اس بار تادم مرگ بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے کے اس اعلان کے فوراً بعد ہی کراچی میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین سے بھوک ہڑتال کا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کی ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ الطاف حسین کارکنوں کو اپنی اولاد کی طرح چاہتے ہیں۔ کارکنوں پر مظالم پر الطاف حسین بے چین ہیں۔کراچی میں رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ الطاف حسین کے بھوک ہڑتال کے فیصلے پر کارکن پریشان ہیں۔ رابطہ کمیٹی سمیت تمام کارکن الطاف حسین سے اپنا فیصلہ واپس لینے کی اپیل کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کو الزامات کے سوا کچھ نہیں ملا۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اور تارگٹ کلنگ جاری ہے لیکن انصاف نہیں دیا جا رہا۔انہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ الطاف حسین سے پارٹی اور پارٹی کے اراکین کی خاطر بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں