پاکستان کی جانب سے ترکی میں دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت

پاکستان کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں دہماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے ان کے دکھ و درد میں برابر کے شریک ہونے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی ایک بار پھر شدید مذمت کرتا ہے

382791
پاکستان کی جانب سے ترکی میں دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت

ترکی کے شہر شانلی عرفہ کی تحصیل سوروچ میں آج ہونے والے دہشت گردی کے حملے جس میں بڑی تعداد انسان ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں پاکستان نے شدید مذمت کی ہے۔
پاکستان کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں دہماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے ان کے دکھ و درد میں برابر کے شریک ہونے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کی ایک بار پھر شدید مذمت کرتا ہے اور اپنے برادر ترک عوام سے دلی تعزیت کرتا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان  اس بزدلانہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کے جلد از جلد شفا یاب ہونے کی دعا کرتا ہے

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں