کنٹرول لائن کے دونوں طرف کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں

مقبوضہ کشمیر میں بھاری جارحیت کے خلاف عوام نے اب پاکستانی پرچم بلد کرتے ہوئے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ کشمیریوں نے علان کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ الحاق تک جدوجہد جاری رکھیں گے

382046
کنٹرول لائن کے دونوں طرف کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منارہے ہیں

آج کنٹرول لائن کے دونوں طرف مقیم کشمیری یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھاری جارحیت کے خلاف عوام نے اب پاکستانی پرچم بلد کرتے ہوئے مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
دونوں طرف آباد کشمیریوں نے اس بات کا عظم کیا ہے کہ وہ بھارتی تسلط سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی اور پوری ریاست کے پاکستان کے ساتھ الحاق تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔
کشمیریوں نے 1947 ء میں اسی دن سری نگر میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم سے تاریخی قرارداد منظور کی تھی جس میں دو قومی نظریے اور تقسیم کے منصوبے کے مطابق ریاست جموں و کشمیر کے پاکستان کے ساتھ الحاق کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
دن کا آغاز پاکستان کی یکجہتی، اتحاد اور خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کی جلد آزادی کیلئے خصوصی دعائوں سے ہوا۔
آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان اور وزیراعظم چوہدری عبد المجید نے یوم الحاق پاکستان کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا ہے کہ کشمیر کے لوگ ریاست کے پاکستان کے ساتھ الحاق کے نصب العین کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پوری طرح پر عزم ہیں۔

 

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں