ترکی ہلال احمر کی طرف سے پاکستان کے لئے ماہِ رمضان امداد

ترکی ہلال احمر نے پاکستان کے افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقے وزیرستان میں طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کی وجہ سے بے گھر ہونے والے پاکستانیوں کو خوراک کی امداد فراہم کی

379021
ترکی ہلال احمر کی طرف سے پاکستان کے لئے ماہِ رمضان امداد

ترکی ہلال احمر کی طرف سے پاکستان کے لئے ماہِ رمضان امداد۔۔۔
ترکی ہلال احمر نے پاکستان کے افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقے وزیرستان میں طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن کی وجہ سے بے گھر ہونے والے پاکستانیوں کو خوراک کی امداد فراہم کی۔
دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان ہلال احمر ہیڈ آفس میں شمالی وزیرستان کے 300 کنبوں میں خوراک کے پیکٹ تقسیم کئے گئے۔
طالبان کے خلاف جاری آپریشن کی وجہ سے شمالی وزیرستان کے سب سے زیادہ پناہ گزینوں کے علاقے بنّوں میں بھی خوراک کے 700 پیکٹ تقسیم کئے گئے۔
اس کے علاوہ ترکی ہلال احمر نے اسلام آباد کے ایک یتیم خانے کے تقریباً 200 یتیموں کو افطاری کروائی۔
پاکستان میں ترکی ہلال احمر کے نائب کوآرڈینیٹر سعد اللہ دیولت گیلدی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے ہمیشہ پاکستان کے محتاج افراد کی مدد کی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں