شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کو مکمل رکنیت دیے جانے کا امکان

روس کے شہر اوفا میں آج سے شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس شروع ہو رہا ہے۔ اس جلاس میں پاکستان کو تنظیم کی مکمل رکنیت کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم محمد نواز شریف پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں

378203
شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کو مکمل رکنیت دیے جانے کا امکان

روس کے شہر اوفا میں آج سے شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس شروع ہو رہا ہے۔ اس جلاس میں پاکستان کو
تنظیم کی مکمل رکنیت کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم محمد نواز شریف پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کے لئے چین کے تعاون کی قدر کرتے ہیں۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف اور چین کے صدر شی چن پنگ کے درمیان روس کے شہر اوفا میں ملاقات ہوئی جس میں پاک چین دوستی سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نوا شریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کا بہترین دوست ہے اور ہمیں دونوں ممالک کی دوستی پر فخر ہے۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، چینی صدر اور ان کی اہلیہ کے دورہ پاکستان نے عوام کے دل و دماغ جیت لئے، اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں چینی صدر شی چن پنگ کی دلچسپی کی قدر کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کے لئے چین کے تعاون کی قدر کرتے ہیں اور شنگھائی تعاون تنظیم میں مثبت اور موثر کردار کیلئے تیار ہیں۔ چین کے صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات چین کا اولین ایجنڈا ہے اور صدر پاکستان ممنون حسین کے دورہ چین کے منتظر ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں