پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں زلزلہ

زلزلے سے لوگوں میں شدید خوف پیدا ہوا اور اکثر لوگ گھروں سے باہر نکلتے ہوئے کلمہ طیبہ پڑھتے رہے

326367
پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں زلزلہ

اطلاع کے مطابق پاکستان کے شہروں راولپنڈی، لاہور، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5٫6 ریکارڈ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگ خوف زدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے ۔تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
محکمہ ارضیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5٫6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان۔ تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی گہرائی سطح زمین سے 171 کلومیٹر تھی۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں