پاکستان میں گرمی کی شدت سے ہلاکافراد کی تعداد 474 تک پہنچ گئی

گزشتہ چار روز کے دوران کراچی میں پڑنے والی بلا خیز گرمی سے 474 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ 80فیصد اموات گرمی ، حبس اور ہیٹ سٹروک کے باعث ہوئیں۔ جناح اسپتال میں گرمی سے متاثرہ افراد کا رش بڑھنے سے بسترکم پڑگئے ہیں، چنانچہ انتظامیہ نے او پی ڈی کو وارڈ کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا ہے

314565
پاکستان میں گرمی کی شدت سے ہلاکافراد کی تعداد 474 تک پہنچ گئی

صوبائی دارالحکومت میں شدید گرمی کے باعث ہونےوالی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ چار روز کے دوران کراچی میں پڑنے والی بلا خیز گرمی سے 474 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔ 80فیصد اموات گرمی ، حبس اور ہیٹ سٹروک کے باعث ہوئیں۔
جناح اسپتال میں گرمی سے متاثرہ افراد کا رش بڑھنے سے بسترکم پڑگئے ہیں، چنانچہ انتظامیہ نے او پی ڈی کو وارڈ کے طور پر استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔
جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق اس ہسپتال میں اب تک گرمی سے متاثرہ 1500مریض لائے گئے، جن میں سے 200 سے زائد کا انتقال ہوچکا ہے۔
شہر کے ہسپتالوں میں گرمی کی شدت سے متاثرہ افراد کا رش بڑھتا جارہا ہے۔ دوسری جانب ہلاکتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے کے ایم سی کے ہسپتالوں میں 42 ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔
پاک فوج اور سندھ رینجرز نے بھی کراچی اور اندرون سندھ میں ہیٹ اسٹروک کے 22 مراکز قائم کیے ہیں، جہاں گرمی سے متاثرہ شہریوں کا علاج کیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی جانب سے کراچی کے پانچ ہسپتالوں سے اکٹھا کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق اب تک شہر میں کم از کم 249 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
صوبائی وزیر صحت جام مہتاب کا کہنا ہے تمام سرکاری ہسپتال ریڈ الرٹ ہیں ، دواؤں کی فراہمی کوئی مسئلہ نہیں ۔ سرکاری ہسپتالوں میں گرمی کی شدت سے جاں بحق ہونے والے افراد میں زیادہ تعداد ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد تھے جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں