پاکستان سےپہلے طالبان کیساتھ امن معاہدہ ہونا چاہئیے

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ علاقے میں امن کے قیام کے لیے طالبان سے پہلے پاکستان سے بات چیت کی جانی چاہیے۔

299742
پاکستان سےپہلے طالبان کیساتھ امن معاہدہ ہونا چاہئیے

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے صوبے قندہار میں مندیگاک محل میں قبائلی عمائدین کیساتھ ملاقات کی ۔ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات پر بات کرتے ہوئے افغان صد رنے کہا کہ علاقے میں امن کے قیام کے لیے طالبان سے پہلے پاکستان سے بات چیت کی جانی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان نےتین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے عموماً اور گذشتہ 14 برس سے خصوصاً افغانستان سے ایک غیر اعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے۔
اشرف غنی نے یہ بھی کہا کہ امن معاہدہ بھائی سے نہیں ہوتا بلکہ ان سے ہوتا ہے جن کے ساتھ جنگ ہوتی ہے۔ پاکستان نے پہلے ہی سے افغانستان کے خلاف غیراعلانیہ جنگ شروع کر رکھی ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہم پاکستان کے ساتھ پہلے امن معاہدہ کریں تاکہ طالبان امن پر راضی ہوں۔
انھوں نے اسطرف بھی توجہ دلائی کہ پاکستان اور افغانستان کے خفیہ اداروں کے درمیان مفاہمت کے معاملے پر تنازع کھڑا ہونے کے بعد انھوں نے یہ معاملہ اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے لیکن ابھی تک اس سلسلے میں کسی معاہدے پر دستخط نہیں ہوئے ہیں۔
افغانستان کے صدر کا یہ بیان ان کے ماضی قریب میں پاکستان سے متعلق بیانات کے برعکس ہے جن میں انھوں نے پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے اور دونوں ممالک کے لیے تشویش کا باعث بننے والے معاملات سے نمٹنے کی بات کی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں