دنیا کی دو تہائی کو پانی کی قلت کا سامنا ہے: نواز شریف

غربت کے خاتمے، خوراک اور توانائی کے تحفظ اور صاف ماحول کے لئے پانی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ نواز شریف

297827
دنیا کی دو تہائی کو پانی کی قلت کا سامنا ہے: نواز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں جاری بین الاقوامی کانفرنس واٹر فار لائف میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور دیگر عالمی تنظیموں کے مندوبین کی شرکت سے جاری اس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نےکہا ہے کہ غربت کے خاتمے، خوراک اور توانائی کے تحفظ اور صاف ماحول کے لئے پانی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ سال 2025 تک دنیا کی دو تہائی آبادی کو پانی کی کمی کا سامنا ہو گا۔
اپنے تاجک ہم منصب قوہر رسول زا دہ کے دعوت پر دوشنبے پہنچنے پر تاجکستان کے اوّل نائب وزیر اعظم دولت علی سعید اور وزیر توانائی عثمان علی نے ان کا استقبال کیا۔
کانفرنس کے بعد وزیر اعظم نواز شریف تاجک صدر امام علی رحمان، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اور دیگر عالمی رہنماوں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں