پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے۔ جنرل راحیل شریف

پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے سے الگ نہیں ہو سکتے اور کشمیر ،تقسیم ِ ہند کا غیر حل شدہ ایجنڈہ ہے۔ جنرل راحیل شریف

291982
پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے۔ جنرل راحیل شریف

پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور کشمیر ایک دوسرے سے الگ نہیں ہو سکتے اور کشمیر برصغیر کی تقسیم  کا غیر حل شدہ ایجنڈہ ہے۔
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ "جب ہم علاقے میں امن و استحکام کی بات کرتے ہیں تو ہمارا مطالبہ یہ ہوتا ہے کہ تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اور اقوام متحدہ کی قرار داد کی روشنی میں حل کیا جائے کیوں کہ یہی وہ راستہ ہے جو علاقے میں پائیدار امن کا ضامن ہے"۔
جنرل راحیل نے کہا کہ مستقبل کی جنگوں کی شکل تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے۔ ہمارا دشمن ہمارے ملک میں دہشت گردوں کی مدد اس لئے کر رہا ہے تاکہ ملک عدم استحکام کا شکار ہو اور اس طرح اسے اپنے مذموم عزائم میں کامیابی حاصل ہو لیکن ہم اس حکمت عملی کے مقابل اپنا دفاع کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں"۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پراکسی وار کی مخالفت کرتا ہے اور کسی کو بھی پاکستان کی زمین پر پراکسی وار کی اجازت نہیں دے گا۔
تقریب کے آخر میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان سمیت خطّے کے امن و امان کے لئے دعا گو ہوں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں