خیبر پختونخوا میں حقیق جمہوریت کی بنیاد رکھ دی ہے: عمران خان

عمران نے اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صوبائی حکومت میں کسی نے میاں افتخار کی گرفتاری کا حکم نہیں دیا اور یہ کہ پنجاب اور سندھ کے برعکس خیبر پختونخوا پولیس کسی سیاسی دباؤ میں نہیں آتی

299665
خیبر پختونخوا میں حقیق جمہوریت کی بنیاد رکھ دی ہے: عمران خان

خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بعد تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں حقیقی جمہوریت کی بنیادرکھ دی گئی ہے۔خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کےدوران41 ہزارلوگ منتخب ہوئے، اتنا بڑا الیکشن تھا،بدنظمی ہونی تھی۔ چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مہم نے اپنے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کروا دیے ہیں اب پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کروانے کی ضرورت ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں بدانتظامی پر چیف الیکشن کمشنرمعاملے کی تحقیقات کرائیں، تحریک انصاف پردھاندلی کےالزامات لگانےوالےالیکشن ٹریبونل جائیں ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکوکہا ہےبلدیاتی انتخابات میں بدانتظامی کی تحقیقات کرائیں، خیبرپختونخوا میں پولیس قانون کے مطابق کام کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل روزانہ کی بنیاد پرسماعت کرے اور آریاپارکرے، ایک ہفتے کے اندرکیس ختم کیا جائے، فیصلہ کرنا جج کا کام ہے کہ ووٹ جعلی ہیں یانہیں، نادرا سے ووٹوں کی تصدیق کے لیے 26 لاکھ روپے خرچ کیے ۔
انہوں نے نوشہرہ میں میاں افتخار حسین کی گرفتاری کو سیاسی قرار دینے پر وفاقی حکومت اور سابق صدر آصف علی زرداری کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
عمران نے اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صوبائی حکومت میں کسی نے میاں افتخار کی گرفتاری کا حکم نہیں دیا اور یہ کہ پنجاب اور سندھ کے برعکس خیبر پختونخوا پولیس کسی سیاسی دباؤ میں نہیں آتی۔
عمران کے مطابق، پولیس نے قانون پر چلتے ہوئے جو ٹھیک سمجھا وہ کیا۔’ہم پولیس تحقیقات کو من و عن تسلیم کریں گے‘۔
اس موقع پر انہوں نے بلدیاتی الیکشن کو پاکستان میں تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کوبدانتظامی پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ کے پی میں ہونے والے بڑے پیمانے پر بلدیاتی الیکشن اختیارات کی منتقلی کی کنجی ہے۔صرف مقامی حکومتیں ہی ملک میں حقیقی جمہوریت لا سکتی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں