پاکستان اور افغانستان کی خفیہ سروس کے درمیان تعاون کرنے کا فیصلہ

افغانستان کے خفیہ ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس )اور پاکستان کے خفیہ ادارے انٹر سروسز انٹیلی جنس ایجنسی کے درمیان دہشت گردی کےخلاف جاری جنگ میں ایک دوسرے سے قریبی تعاون کرنے کے لیے ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو )پر دستخط ہوئے ہیں۔

280199

اس معاہدہ کے تحت پاکستان اور افغانستان کی خفیہ ایجنسیاں مشترکہ دشمن کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کریں گی۔ یہ معاہدہ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حالیہ دورہ کابل کے بعد عمل میں آیا ہے ۔
افغانستان کے صدارتی ترجمان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اس طرح کے معاہدہ پر دستخط ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کے معاہدے پہلے بھی ہوتے رہے ہیں لیکن اس مرتبہ یہ معاہدہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائیوں کے لیے ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہونے والے معاہدوں پر عملدرآمد نہیں ہو سکا تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس مرتبہ اس معاہدے یا یادداشت مفاہمت پر آئی ایس آئی کی طرف سے مخلصانہ طور پر عملدرآمد کیا جائے گا
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) ملک کے قومی مفادات کے خلاف نہیں ہے ۔معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ باہمی تعاون پر مبنی ہے ۔رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان انٹیلی جنس اور پاکستانی خفیہ ایجنسی معاہدے کے تحت مشترکہ طور پر گرفتار دہشت گردوں سے تحقیقات کرسکیں گی ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں