پنجاب اور بلوچستان کی ترقی کے بارے میں مشترکہ اقدامات

بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبد المالک نے اتوار کو لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے امور پر تبادلہ خیال کیا

277602
پنجاب اور بلوچستان کی ترقی کے بارے میں مشترکہ اقدامات

بلوچستان کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ نے عوامی فلاح کے منصوبوں کی فوری تکمیل اور شفافیت کے حوالے سے ایک بڑی مثال قائم کی ہے
بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبد المالک نے اتوار کو لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت دہشتگردی کے خاتمے اور توانائی بحران کے حل کیلئے سنجیدہ اور مخلصانہ کوششیں کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کا سفر ایک نئے جذبے کے ساتھ شروع ہوگیا ہے۔
بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبد المالک نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ نے عوامی فلاح کے منصوبوں کی فوری تکمیل اور شفافیت کے حوالے سے ایک بڑی مثال قائم کی ہے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں