شمسی بجلی گھر کا قیام پاکستان کا روشن مستقبل ہے : شہبازشریف
پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ ان کی حکومت تونائی سے متعلق درپیش تمام مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے میں مصروف ہے اور جلد ہی تونائی کے شعبے میں کے بحران پر قابو پالیا جائے گا
پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ ان کی حکومت تونائی سے متعلق درپیش تمام مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے میں مصروف ہے اور جلد ہی تونائی کے شعبے میں کے بحران پر قابو پالیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانے کیلئے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جارہی ہیں۔سولر سے بجلی کے کارخانے لگانے کی منصوبہ بندی کرکے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی جانب اہم قدم اٹھایا گیاہے ۔ چولستان کے صحرا میں شمسی بجلی گھر کا قیام پاکستان کے روشن مستقبل کی امید ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس میں صوبے میں لگائے جانے والے شمسی توانائی کے منصوبوں کاجائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پاکستان کا سب سے بڑا اور پہلا شمسی بجلی گھر قائد اعظم سولر پارک بہاولپورمیں قائم کیاہے اور 100میگاواٹ کا یہ شمسی بجلی گھر پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے ریکارڈ مدت میں مکمل کیاہے جس کا جلد افتتاح کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے 900میگا واٹ کا سولر منصوبہ لگایا جا رہا ہے جسے 2016 کے اوائل میں مکمل کرنے کے حوالے سے تیز رفتاری سے کام کیا جائیگا ۔
وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہاکہ حکومت نے لوڈ شیڈنگ میں کمی کیلئے شارٹ ، میڈیم اور لانگ ٹرم حکمت عملی اپنائی ہے اور روایتی ذرائع کے ساتھ متبادل وسستے ذرائع سے بجلی کے حصول پر توجہ دی جا رہی ہے ۔