پاکستان،ترکی تجارتی شراکت داری کووسعت دینے پرمتفق

صدرِ پاکستان ممنون حسین اپنے چارہ روزہ دورہ ترکی مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہوگئے ہی انہیں استنبول کے ہوائی اڈے پر ترکی کے وزیر تعلیم نبی آوجی سفیر پاکستان سہیل محمود اور دیگر اعلیٰ حکام نے رخصت کیا

251003
پاکستان،ترکی تجارتی شراکت داری کووسعت دینے پرمتفق

صدرِ پاکستان ممنون حسین اپنے چارہ روزہ دورہ ترکی مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہوگئے ہی انہیں استنبول کے ہوائی اڈے پر ترکی کے وزیر تعلیم نبی آوجی سفیر پاکستان سہیل محمود اور دیگر اعلیٰ حکام نے رخصت کیا۔
اس سے قبل صدرِ پاکستان ممنون حسین نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی۔
پاکستان اور ترکی نے اقتصادی اورتجارتی شراکت داری کووسعت دینے پراتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے صدر ممنون حسین اوران کے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوان کے درمیان استنبول میں ہونے والی ملاقات میں طے پایا۔ دونوں رہنماؤں نے یہ بات نوٹ کی کہ دوطرفہ اقتصادی تعلقات موجودہ شاندار دو طرفہ تعلقات سے مطابقت نہیں رکھتے۔
ترک صدر نے بتایاکہ انہوں نے ترک کمپنیوں کو کہا ہے کہ وہ پاکستان میں بنیادی ڈھانچے ، تعمیرات اور ڈیموں کی تعمیر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔ دونوں صدور نے علاقائی اور بین الاقوامی امور خصوصاً مشرق وسطی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے یمن میں موجودہ صورتحال پرتشویش کااظہارکیا اور مسئلے کے جلد حل کی ضرورت پر زوردیا۔انہوں نے سعودی عرب اور یمن کے درمیان جاری جنگ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی دونوں ہی سعودی عرب کا مکمل ساتھ دے رہے ہیں اور دونوں ممالک اس سلسلے کو مذاکرات اور پر امن طریقے سے حل کرنے کی کوششوں میں مصرف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم اسلامی کانفرنس کو بھی اس سلسلے میں آگے بڑھنا چاہیے اور اپنا کردارا ادا کرنا چاہیے۔
صدرِ پاکستان کو ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے معرکہ ہائے چناق قلعے کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کی غرض سے مدعو کیا تھا۔
صدرِ پاکستان ممنون حسین نے 23 اپریل کو وزیراعظم احمد داؤد اولو کی قیادت میں منعقد ہونے والی امن کانفرنس میں شرکت کی تھی۔ جس میں صدر پاکستان کے علاوہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے وزرائے اعظم اور عراق کے صدر نے بھی شرکت کی تھی۔
صدر پاکستان نے اپنے دورہ ترکی میں البانیہ کے صدر باجور نشانی اور ترکمانستان کے صدر سے بھی الگ الگ ملاقات کی تھی۔
ترکی کی پارلیمنٹ میں بعد میں پاک ترک پارلیمانی گروپ کے سربراہ برہان قایا ترک نے بھی صدر پاکستان ممنون حسین سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور ترکی کی صورتِ حال اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں