چین کےصدرکےدورہ پاکستان سے ترقی کے نئے دورکاآغازہوگا: نواز شریف

چینی صدر اور خاتون اول جب اسلام آباد پہنچے تو روایتی رنگا رنگ ملبوسات پہنے ہوئے بچوں نے گل دستے پیش کئے۔ مسلح افواج کے ایک چاق وچوبند دستے نے چینی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا،اس موقع پر دونوں ملکوں کے ترانے بھی بجائے گئے

243012
چین کےصدرکےدورہ پاکستان سے ترقی کے نئے دورکاآغازہوگا: نواز شریف

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ چینی صدر ژی جن پنگ کے دو روزہ دورہ پاکستان سے ملک میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
وزیراعظم ہاؤس میں چین کی تین بڑی کمپنیوں چائنا وانینگ گروپ، انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا (آئی سی بی سی) اور زونرجی کارپوریشن کے ٹاپ ایگزیکٹو سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت چینی کمپنیوں کو ان کے منصوبوں کی تکمیل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
وزیراعظم نے اس موقع پر پاک چین اقتصادی راہداری معاہدے سمیت دیگر منصوبوں میں کردار ادا کرنے پر چینی کمپنیوں کے کردار کو سراہا۔
اس سے قبل چینی صدر اور خاتون اول جب اسلام آباد پہنچے تو روایتی رنگا رنگ ملبوسات پہنے ہوئے بچوں نے گل دستے پیش کئے۔ مسلح افواج کے ایک چاق وچوبند دستے نے چینی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا،اس موقع پر دونوں ملکوں کے ترانے بھی بجائے گئے جب کہ پاک فضائیہ کے آٹھ جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے فلائی پاسٹ پیش کیا۔ بعد ازاں وہ ایوان صدر روانہ ہوگئے جہاں ان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پھر چین کے صدر اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کا آغاز ہوگا جس میں دونوں ممالک کے درمیان 45 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔
چین کے صدر کے دورے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے جڑواں شہر راولپنڈی میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ریڈ زون کی سیکیورٹی پاک فوج کے 111بریگیڈ کے سپرد کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پولیس، رینجرز اور ایف سی کے بھی 3 ہزار 500 سے زائد اہلکار سیکورٹی فرائض انجام دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چین کے صدر کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بھی خطاب کریں گے۔ جس کے لئے قومی اسمبلی کی گیلریوں کو 9 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے، اجلاس کے دوران سیکیورٹی گارڈز اور ذاتی عملے کا داخلہ پارلیمنٹ میں ممنوع ہو گا۔
چین کے صدر شی چن پنگ دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ چین کے صدر ژی چن پنگ کا طیارہ جیسے ہی پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا تو اسے پاک فضائیہ کے 8 جے ایف 17 تھنڈر طیاروں نے اپنے حفاظتی حصار میں لے لیا۔
نور خان ائیربیس پر صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف ،وزیراعلی پنجاب شہباز شریف،وفاقی وزراء، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔
ایئرپورٹ پر چینی صدر اور خاتون اول کو روایتی رنگا رنگ ملبوسات میں زیبِ تن اسلام آباد کے سکولوں کی طالبات استقبال کیلئے موجود تھیں جنہوں نے معزز مہمان کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ مسلح افواج کے ایک چاق وچوبند دستے نے چینی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا،اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے جب کہ پاک فضائیہ کے آٹھ جے ایف 17تھنڈر طیاروں نے فلائی پاسٹ پیش کیا۔ بعد ازاں وہ ایوان صدر روانہ ہوگئے جہاں ان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
پھر چین کے صدر اور وزیراعظم نواز شریف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کا آغاز ہوگا جس میں دونوں ممالک کے درمیان 45 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔چینی صدر کل صبح پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔صدر شی چن پنگ کو ایوان صدر میں ایک خصوصی تقریب میں ملک کااعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان دیاجائے گا۔خاتون اول مادام ،سینئر وزراء، کیمونسٹ پارٹی کی اعلیٰ سطح کی شخصیات اور اعلیٰ حکومتی عہدیدار چینی صدر کے ہمراہ ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں