تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں آمد پر شور شرابہ

وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت ممبران اسمبلی نے تحریک انصاف اور عمران خان پر آوازیں کسیں

228665
تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں آمد پر شور شرابہ

تحریک انصاف کے ارکان عمران خان کی قیادت میں 7 ماہ بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس میں شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ یہ اجلاس یمن کی صورتحال پر طلب کیا گیا تھا لیکن جب وہ پارلیمنٹ میں داخل ہوئے تو ایوان میں عمران خان سے خائف بیٹھے حکومتی اور حزب اختلاف کے اراکین نے ان پر چڑھائی کردی۔
اس کے بعد پارلیمنٹ میں خوب شور مچا ہوا اور گو عمران گو کے نعرے بھی لگے، اس اثناء وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی تحریک انصاف پر اپنی بھڑاس نکالی۔
عمران خان کی اہلیہ ریحام کو اپنے شوہر نامدار کی اس عزت افزائی پر اس قدر غصہ آیا کہ وہ اس پر قابو نہ رکھ سکیں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مشترکہ اجلاس کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ 'کیا یہ یمن کی صورتحال پر غور کے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس تھا یا پھر حزب ِ اختلاف کی ہتھک تھی۔'

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں