تحریک انصاف کا پارلیمنٹ میں واپس جانے یا نہ جانے پرغور

جوڈیشنل کمیشن کے قیام کے بارے میں نئے صدارتی آرڈینس کے جاری ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف آج اپنے اجلاس میں پارلیمنٹ میں واپس جانے یا نہ جانے کے بارے میں فیصلہ کر رہی ہے۔ تحریک انصاف کی کورکمیٹی کااہم اجلاس آج(اتوارکو) بنی گالہ میں پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت ہو رہا ہے

226193
تحریک انصاف کا پارلیمنٹ میں  واپس جانے یا نہ جانے پرغور

جوڈیشنل کمیشن کے قیام کے بارے میں نئے صدارتی آرڈینس کے جاری ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف آج اپنے اجلاس میں پارلیمنٹ میں واپس جانے یا نہ جانے کے بارے میں فیصلہ کر رہی ہے۔
تحریک انصاف کی کورکمیٹی کااہم اجلاس آج(اتوارکو) بنی گالہ میں پارٹی کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت ہو رہا ہے۔
اجلاس میں اسمبلیوں میں واپسی اورمشترکہ اجلاس میں شرکت کرنے یانہ کرنے سے متعلق فیصلہ کیاجائے گا۔ پارٹی کے سیکریٹری جنرل جہانگیرترین نے ایک ٹی وی کو بتایاکہ اسمبلیوں میں واپسی کے حوالے سے پارٹی میں مختلف رائے ہے۔ کورکمیٹی میں اس پرکھل کربحث ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر زیادہ تر اراکین پارلیمنٹ مین واپس جانے اور پارلیمنٹ کے اندر رہتے ہوئے اپنی جدو جہد جاری رکھنے پر یقین رکھتے ہیں۔ تاہم اس سلسلے میں فیصلہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا اور عوام پر یہ ثابت کردیا جائے گا کہ تحریک انصاف کے اندر فیصلے جمہوری طریقے سے کیے جاتے ہیں کسی فردِ واحد کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا ہے۔
انھوں نے کہاکہ یمن کی صورتحال پرپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس الگ معاملہ ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں