سعودی عرب فوج بھیجنےکےبارے میں فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی:دفتر خارجہ

ترجمان تسنیم اسلم نے اسلام آباد ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب کی علاقائی سا لمیت کے تحفظ کا عزم کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یمن کی حکومت کے خاتمے کے ذمہ دار تمام غیرریاستی عناصر کی مذمت کرتا ہے

223431
سعودی عرب فوج بھیجنےکےبارے میں فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی:دفتر خارجہ

سعودی عرب فوج بھیجنے کے بارے میں فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔ پاکستان کی دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے اسلام آباد ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب کی علاقائی سا لمیت کے تحفظ کا عزم کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب فوج بھیجنے کے بارے میں فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے اسلام آباد ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے سعودی عرب کی علاقائی سا لمیت کے تحفظ کا عزم کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یمن کی حکومت کے خاتمے کے ذمہ دار تمام غیرریاستی عناصر کی مذمت کرتا ہے۔
ادھر مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے یمن کے تنازع میں سعودی عرب کی مدد کے لئے فوج بھیجنے کے معاملہ پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس چھ اپریل کو طلب کر لیا۔ قومی اسمبلی اور سینٹ کا مشترکہ سیشن بلانے کا فیصلہ اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کے علاوہ وزیر دفاع خواجہ آصف، امور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز اور تینوں مسلح افواج کے سرابراہان اور دفتر خارجہ کے حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں خواجہ آصف نے سعودی حکام سے ہونے والی اپنی بات چیت کے بارے میں بھی اجلاس کو آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ یمن میں کارروائیوں کے لیے پاکستان کی فوج کو سعودی عرب بھیجنے کے معاملے پر پاکستان میں شدید مخالفت پائی جاتی ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتوں کا ایک اجلاس گزشتہ روز کراچی میں منعقد ہوا تھا جس میں خارجہ امور کے اس اہم معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور کل جماعتی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ جمعرات کو وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں