پاکستان اور ترکی یک جان اور دو قالب ہیں: شہباز شریف

وزیراعلیٰ شہباز شریف نے لاہورمیں ترک سفیر صادق بابر گرگن سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکی ہمارا سچا اور حقیقی دوست ہے۔ ترکی نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے

286080
پاکستان اور ترکی یک جان اور دو قالب ہیں: شہباز شریف

پنجاب کے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکی ہمارا سچا اور حقیقی دوست ہے۔ ترکی نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور دونوں ممالک کے عوام یک جان اور دو قالب ہیں۔
وزیراعلیٰ شہباز شریف نے لاہورمیں ترک سفیر صادق بابر گرگن سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اورترکی تاریخی دوستانہ رشتے میں جڑے ہوئے ہیں، ترکی نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور دونوں ممالک کے عوام یک جان دو قالب ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ترک کمپنیوں کی پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہاہے اور پاکستان مستقبل میں بھی ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات کا خواہشمند ہے جس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں