وادی تیراہ میں فوجی آپریشن میں 15 دہشت گرد ہلاک

سیکورٹی فورسسز نے ٹھکانے بنانے کی کوشش میں مصروف دہشت گردوں کے خلاف بری کاروائی کرتے ہوئے ان کی اس کوشش کو ناکارہ بنا دیا

284986
وادی تیراہ میں فوجی آپریشن میں 15 دہشت گرد ہلاک

اطلاع کے مطابق وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی بری کارروائی میں 15 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق زمینی کارروائی وادی تیراہ کے علاقے مستک میں کی گئی جہاں 30 سے 35 دہشت گرد ٹھکانہ بنا رہے تھے، دہشت گرد فوجی چیک پوسٹ کے قریب جمع ہو رہے تھے۔
مذکورہ فوجی کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا جب کہ دہشت گرد 10 ساتھیوں کی لاشیں اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 10 دہشت گردوں کی لاشیں اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ برس جون میں شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب شروع کیا تھا جبکہ اس آپریشن میں 1200 سے زائد عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ جبکہ آپریشن کے دوران پاک فوج کے 100 سے زائد اہلکار بھی مارے گئے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں