خیبر پختونخواہ میں سستا اور فوری انصاف فراہم کریں گے: عمران خان

انہوں نے پشاور میں انصاف کے نئے نظام کو متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جیوری یا جرگے کی طرح ہے جہاں لوگ پولیس اسٹیشنز اور عدالتوں سے اپنے تنازعات کو حل کرنے کے لیے لے جاسکیں گے

264178
خیبر پختونخواہ میں سستا اور فوری انصاف فراہم کریں گے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نئے خیبر پختونخواہ بنانے کے دائرہ کار میں علاقے کے عوام تک فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔
انہوں نے پشاور میں انصاف کے نئے نظام کو متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جیوری یا جرگے کی طرح ہے جہاں لوگ پولیس اسٹیشنز اور عدالتوں سے اپنے تنازعات کو حل کرنے کے لیے لے جاسکیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ کمیٹیاں اچھی شہرت رکھنے والے افراد پر مشتمل ہوں گی اور مخالف گروپس کا موقف سن کر ان کے تنازعات کو پولیس اور عدالتوں کو ملوث کیے بغیر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا " اس سے لوگوں کا وقت اور وہ پیسہ بچے گا جو وہ وکلاءکی خدمات حاصل کرنے اور دیگر اخراجات پر خرچ کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور آئی جی پولیس ناصر خان درانی کے ہمراہ موجود عمران خان نے کہا کہ یہ نیا نظام دیہی عوام کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے جو بہت غریب ہیں اور عدالتی فیسوں کا بار نہیں اٹھاسکتے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں