سترہ سال بعد شہبازشریف کا الطاف حسین سےرابطہ،وزیراعظم کا پیغام
شہبازشریف نے الطاف حسین کو وزیراعظم نواز شریف کا سلام اور خیرسگالی کاپیغام پہنچایا۔ الطاف حسین نے بھی وزیراعظم کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک جذبات کااظہار کیا۔ انہوں نے ایم کیو ایم اور اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بہتر تعلقات کے قیام اور سینیٹ کے چی
پنجاب کے وزیراعلیٰ اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شہبازشریف نے پیرکی شام ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پررابطہ کیااوران سے موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگوکی۔
شہبازشریف نے الطاف حسین کو وزیراعظم نواز شریف کا سلام اور خیرسگالی کاپیغام پہنچایا۔ الطاف حسین نے بھی وزیراعظم کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک جذبات کااظہار کیا۔
انہوں نے ایم کیو ایم اور اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بہتر تعلقات کے قیام اور سینیٹ کے چیرمین اور ڈپٹی چیرمین کے الیکشن میں تعاون پر بھی بات چیت کی۔
اس موقع پرالطاف حسین کا کہنا تھا کہ سیاسی و نظریاتی اختلاف جمہوری عمل کاحصہ ہیں لیکن ہمیں سیاسی اختلاف کو قبائلی طرزپر نسل درنسل دشمنی کی شکل نہیں دیناچاہیے اورماضی کی تلخیوں کوبالائے طاق رکھ کر ایک دوسرے کے احترام کی فضا کوقائم رکھنا چاہئے جب کہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہم ماضی کی باتوں کوقصہ پارینہ بنانے اورایک دوسرے کے وجود کو تسلیم کرتے ہوئے بہتراورخوشگوارتعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔دوران گفتگو قائد ایم کیوایم الطاف حسین اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نےمسلح افواج کی جانب سے جاری آپریشن ضرب عضب پربھی تبادلہ خیال کیا،اس موقع پر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ پاک فوج سمیت قوم کا یہی عزم ہے کہ ملک کودہشت گردی سے نجات دلانے کے لئے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب کا جاری رہناضروری ہے۔
شہبازشریف نے الطاف حسین کی بات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہم ماضی کی باتوںکوقصہء پارینہ بناناچاہتے ہیں اورایک دوسرے کے وجودکوتسلیم کرتے ہوئے بہتراورخوشگوارتعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں،شہبازشریف نے لندن آکرالطاف حسین سے ملاقات کی خواہش کابھی اظہارکیا۔