بھارت کے سیکرٹری خارجہ جے شنکر کا دورہ پاکستان

وزارت خارجہ کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ بھارت کے سیکرٹری خارجہ جے شنکر 3 مارچ کو پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے ۔

236438
بھارت کے سیکرٹری خارجہ جے شنکر کا دورہ  پاکستان

وزارت خارجہ کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ بھارت کے سیکرٹری خارجہ جے شنکر 3 مارچ کو پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے ۔ دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کے سیکرٹری خارجہ جے شنکر 3 اور 4 مارچ کو اسلام آباد کا دورہ کریں گے اور اپنے ہم منصب اعزاز چوہدری سے ملاقات کریں گے ۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ کشمیرسمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات پر بات کی جائے گی اور تجارت اور دیگرشعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ دفترِ خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ یہ دورہ 13 فروری کو پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کی ٹیلیفونک بات چیت میں طے پایا تھا۔ جس میں بامقصد مذاکرات پر اتفاق کیا گیا تھا ۔ یاد رہے کہ بھارت نے گذشتہ برس دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی کشمیری حریت رہنماؤں سے ملاقات کو جواز بنا کر پاکستان سے سیکریٹری سطح کے مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کو شدید دھچکہ لگا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں