پولیوکے خاتمے کیلئےتمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں: وزیراعظم

وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حفاظتی ٹیکوں اور قطروں کی فراہمی اور بہتر غذائیت کے ذریعے زچہ وبچہ کا تحفظ حکومت کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ زچہ بچہ کی مناسب نگہداشت اولین ترجیح ہے

225804
پولیوکے خاتمے کیلئےتمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں: وزیراعظم

وزیراعظم نواز شریف سے حفاظتی ٹیکوں اور ویکسی نیشن کے عالمی ادارے کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔
وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حفاظتی ٹیکوں اور قطروں کی فراہمی اور بہتر غذائیت کے ذریعے زچہ وبچہ کا تحفظ حکومت کی اہم ترجیحات میں سے ایک ہے۔
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ زچہ بچہ کی مناسب نگہداشت اولین ترجیح ہے ۔ 18ویں ترمیم کے بعد صحت کے معاملات صوبوں کو دے دیئے گئے ہیں ۔ حفاظتی ٹیکوں کیلئے صوبائی حکومتوں کو ہدایت جاری کی ہیں ۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت پولیو ورکرز کو مکمل تعاون اور تحفظ فراہم کر رہی ہے ۔ ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی بچوں کو پولیو ویکسی نیشن دی جا رہی ہے ۔ وفد نے انسداد پولیو مہم میں وزیر اعظم کی ذاتی دلچسپی اور وزارت صحت کی کوششوں کی تعریف کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے پنجاب حکومت کی طرف سے صوبے میں حفاظتی قطرے پلانے کی معمول کی مہم میں اسی فیصد اہداف کے حصول کیلئے اقدامات کو سراہا۔
نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنزاینڈ کوارڈی نیشن کی وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے اجلاس کو بتایا کہ وفاقی حکومت نیشنل پروکیومنٹ کمیٹی کے ذریعے ویکسین خریدے گی۔ اس کمیٹی میں تمام صوبوں کی نمائندگی ہے۔
پولیو کے خاتمے کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایک مربوط اور پائیدار منصوبہ وضع کیا گیا ہے اور اس پر مناسب عملدرآمد سے ملک میں پولیو کے کیسز میں نمایاں کمی آئے گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں