ڈنمارک اور پنجاب کے درمیان بجلی کی پیداوار سےمتعلق سمجھوتہ

معاہدے کی رو سے ڈنمارک کی کمپنی پنجاب میں ونڈ پاور کے 4 پائلٹ پراجیکٹس کو ڈویلپ کرنے میں تعاون کرے گی ۔ پائلٹ پراجیکٹس پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کیلئے پنجاب حکومت اور ڈینش کمپنی مل کر اقدامات کریں گی

224644
ڈنمارک اور پنجاب کے درمیان بجلی کی پیداوار سےمتعلق سمجھوتہ

حکومتِ پنجاب اور حکومتِ ڈنمارک کے درمیان ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار کے ایک سمجھوتے پر دستخط کیے گئے ہیں۔
ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقدہ تقریب میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور ڈنمارک کے سفیر جیسپر مولر سورنسن نے خصوصی شرکت کی ۔
معاہدے کی رو سے ڈنمارک کی کمپنی پنجاب میں ونڈ پاور کے 4 پائلٹ پراجیکٹس کو ڈویلپ کرنے میں تعاون کرے گی ۔ پائلٹ پراجیکٹس پر تیز رفتاری سے عملدرآمد کیلئے پنجاب حکومت اور ڈینش کمپنی مل کر اقدامات کریں گی ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے حوالے سے پوٹینشل مقامات کی نشاندہی عوام کیلئے ایک خوشخبری سے کم نہیں ۔چنیوٹ میں قیمتی معدنی ذخائر کی دریافت و تصدیق کے بعد یہ ایک اور بڑی کامیابی ہے جس پر اﷲ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر بجالائیں کم ہے ،ونڈ پاور کے پائلٹ پراجیکٹس کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے گا ۔
ڈنمارک کے سفیر نے کہا کہ ہوا سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ توانائی بحران سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوگا اوراس سلسلے میں پنجاب حکومت کے ساتھ ہمارا بھر پور تعاون جاری رہے گا۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل زیچرے ہارکین رائیڈر نے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں