تحریک انصاف میں فنڈز کا خردبرد، عمران خان سے وضاحت طلب

پاکستان الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سیکرٹری جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 23 فروری کو کمیشن کے سامنے ذاتی یا اپنے نمائندے کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے

223994
تحریک انصاف میں فنڈز کا خردبرد، عمران خان سے وضاحت طلب

پاکستان الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سیکرٹری جنرل کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 23 فروری کو کمیشن کے سامنے ذاتی یا اپنے نمائندے کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا خان اور کمیشن کے چاروں اراکین اس درخواست کی سماعت کریں گے۔
اکبر ایس بابر نے گزشتہ سال نومبر میں ای سی پی میں ایک پٹیشن دائر کرتے ہوئے " پارٹی کے اندر مالیاتی بے ضابطگیوں" کی تحقیقات اور ذمہ داران کے احتساب کی استدعا کی تھی۔
انہوں نے پی ٹی آئی قیادت پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کی خلاف ورزی اور عملدرآمد نہیں کررہی۔
اکبر ایس بابر نے اپنی پٹیشن کے ہمراہ ' دستاویزی شواہد' بھی جمع کرائے تھے جن میں پارٹی فنڈز کے ایک آڈٹ کی نقل اور بیرون ملک سے ملنے والے ڈونیشنز کی رسیدیں بھی شامل تھیں۔
اکبر ایس بابر نے اپنے الزام میں کہا ہے کہ کرپٹ عہدیداران کے خلاف ایکشن لینے کی بجائے عمران خان نے کرپشن کو نظرانداز کرتے ہوئے ان کے تحفظ اور سرپرستی کا انتخاب کیا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماءڈاکٹر عارف علوی نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ آڈٹ رپورٹ میں فنڈز میں کسی قسم کی بے ضابطگی کا انکشاف نہیں ہوا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں