وزیراعظم احمد داوؤد اولو پاکستان کے دورے پر

وزیراعظم احمد داوؤد اولو اپنے دورہ پاکستان کے دوران صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ ترک وزیراعظم لاہور بھی جائیں گے جہاں ان کے شاندار استقبال کی بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں

220461
 وزیراعظم احمد داوؤد اولو پاکستان  کے دورے پر

ترکی کے وزیراعظم احمد داوؤد اولو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تو اعلی حکومتی اہلکاروں نے ان کا پرتپاق استقبال کیا۔
وزیراعظم احمد داوؤد اولو اپنے دورہ پاکستان کے دوران صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ ترک وزیراعظم لاہور بھی جائیں گے جہاں ان کے شاندار استقبال کی بھرپور تیاریاں کی گئی ہیں۔
ان کے ہمراہ متعدد وزراء اور آجر بھی موجود ہوں گے ۔ پاکستانی حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی مسائل اور بین الاقوامی مسائل پر بھی بات چیت کی جائے گی۔


ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد الو پاکستان کا دورہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم احمد داؤد اولو کے دورہ پاکستان کے دوران علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کے علاقہ دو طرفہ تعلقات پر غور کیا گیا۔
پاکستان اور ترکی کے درمیان آزادانہ تجارت سمیت مختلف معاہدوں پر دستخط ہوگئے جبکہ ترک وزیراعظم کا کہنا ہے کہ چند ماہ میں معاہدوں پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔


اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف اور ترک ہم منصب کے درمیان طویل ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف امور پر بات کی گئی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان آزادانہ تجارت، سیاحت سمیت مختلف معاہدوں پر دستخب بھی کئے گئے۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کا ہمیشہ ساتھ دیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی، دفاع اور انسداد دہشتگردی میں تعاون جاری رہے گا، خطے کی ترقی اور عالمی امن کے لئے ترکی کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاورحملے کے بعد ترکی کی غیرمتزلزل حمایت کے شکرگزارہیں،ترکی اور پاکستان ایسے شراکت دار ہیں جو کبھی الگ نہیں ہوسکتے، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر ترکی کا رد عمل قابل ستائش ہے، آزادی اظہارکےنام پرکسی بھی مذہب کی توہین کی مذمت کرتے ہیں۔


وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے جس کے لئے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے اور بھارت کی جانب سے بھی مسئلہ کشمیر پر مثبت رویئے کی توقع ہے جبکہ پاکستان، افغانستان میں بھی قیام امن کا خواہاں ہے۔ اس موقع پر ترک وزیراعظم احمد داؤد اولو کا کہنا تھا کہ ترکی اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں، پاکستان پہلا اور ترکی دوسرا گھر ہے جب کہ پاکستان کے مسائل ہمارے مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے پر چند ماہ میں عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔
اس سے قبل ترک وزیر اعظم نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے کی سیکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مہمان ترک وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ترکی ہرمشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
ترک وزیراعظم داؤد اولو وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا جب کہ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے جب کہ ترک وزیراعظم نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے ترک وزیراعظم سے کابینہ ارکان کی ملاقات کرائی اور ترک ہم منصب نے بھی اپنے وفد کا وزیراعظم نواز شریف کو تعارف کرایا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں