مشرف پاکستان کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں رہے

عدالت نے قر ار دیا کہ پرویز مشرف نے 2007میں ایمرجنسی نافذ کی اور آئین توڑا ،اختیار ات کا غیر قانونی استعمال کیا جس کی روشنی میں وہ صادق نہیں رہے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پرویز مشرف اہلیت کیس کا تفصیلی فیصلہ جار

218908
مشرف پاکستان کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں رہے

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں قائم 3رکنی بینچ نے پرویز مشرف کی اہلیت سے متعلق دائردرخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں عدالت نے قر ار دیا کہ پرویز مشرف نے 2007میں ایمرجنسی نافذ کی اور آئین توڑا ،اختیار ات کا غیر قانونی استعمال کیا جس کی روشنی میں وہ صادق نہیں رہے۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پرویز مشرف اہلیت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف نے آئین توڑا اور قانون سے تجاوز کیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ان کے اقدامات سے ملک کے وقار کو نقصان پہنچا اور اور وہ آئین کے باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے ۔
تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف نے مئی 2013کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئےکراچی کی نشست این اے 250سے کاغذات نامزدگی حاصل کیے تاہم ریٹرنگ افسر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پرویز مشرف کو نااہل قرار دے دیا تھا جبکہ ٹربیونل کی جانب سے 15اپریل 2013کواپیل مسترد ہونے پر پرویز مشرف نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور سندھ ہائی کورٹ کے 3رکنی بینچ نے 18اپریل 2013کو پرویز مشرف کی درخواست پر مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے پرویز مشرف کی درخواست مسترد کر دی تھی جس پر اب تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں