سرتاج عزیز کا پریس کانفرنس سے خطاب

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلئے اقتصادی اور سیکورٹی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ 

217549
سرتاج عزیز  کا پریس کانفرنس سے خطاب


وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کےلئے اقتصادی اور سیکورٹی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے دونوں ممالک کے درمیان جمعرات کو اسلام آباد میں وفود کی سطح کے مذاکرات میں طے پایا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنے اپنے ممالک کے وفود کی قیادت کی۔ اس دوران مختلف شعبوں بالخصوص سیاسی، اسٹریٹجک، اقتصادی، توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک نے عوام کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے انسداد دہشت گردی کیلئے نئے میکنزم پر بھی اتفاق کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی و خارجہ امور سرتاج عزیز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ اس سال جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، یہ تاریخی دورہ ہو گا اور اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں علاقائی صورتحال اور جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک توازن کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے پاک ۔ چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو جلد فعال بنانے پر بھی اتفاق کیا۔ چینی وزیر خارجہ نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اہم منصوبے پر پیشرفت اسی سال جلد نظر آئے گی۔ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ دونوں ممالک کے عوام اس منصوبے سے فائدہ اٹھائیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں