وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی 12 دہشت گرد ہلاک
خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کےعلاقے کوکی خیل میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 12 دہشت گرد ہلاک اور 15زخمی ہوگئے۔
215088
خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کےعلاقے کوکی خیل میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 12 دہشت گرد ہلاک اور 15زخمی ہوگئے۔ اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے سات ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کی طرح خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن جاری ہے۔