چین نیوکلئیرسپلائیز گروپ کی رکنیت کے لیے پاکستان کی حمایت کرے گا

متحدہ امریکا کی جانب سے بھارت کی 48 رکنی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی حمایت اور جوہری معاہدے پر واضح پیش رفت کے بعد چین نے جوہری معاملے پر پوری طرح پاکستان کیسات دینے کا فیصلہ کیا ہے

204911
چین نیوکلئیرسپلائیز گروپ کی رکنیت کے لیے پاکستان کی حمایت کرے گا

متحدہ امریکا کی جانب سے بھارت کی 48 رکنی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کی حمایت اور جوہری معاہدے پر واضح پیش رفت کے بعد چین نے جوہری معاملے پر پوری طرح پاکستان کیسات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
چینی حکام نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے حالیہ دورہ چین کے دوران واضح یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد پاکستانی حلقوں میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے۔
امریکا کی جانب سے بھارت کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت کے سلسلے میں اصرار اور عملی اقدامات کی صورت میں چین جوہری تجارت اور برآمدات کنٹرول کرنیوالے اس عالمی ادارے میں پاکستان کی رکنیت کیلیے کوششیں کریگا۔
سفارتی چینلز سے پاکستان کو بتایا گیا ہے کہ اگر امریکا نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں بھارت کی شمولیت کیلیے کوششیں اور لابنگ کرتا ہے تو چین یہی اقدامات پاکستان کے حوالے سے اٹھائے گا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں