عمران خان کی درخواست مسترد

الیکشن ٹریبونل نے لاہور میں ایک حلقے میں دھاندلی کے حوالے سے تحریک انصاف کے قائد کی دوبارہ تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے

204388
عمران خان کی  درخواست مسترد

پاکستان کے الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف عذرداری کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی دوبارہ مقامی کمیشن مقرر کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔
لاہور کے الیکشن ٹریبونل میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دائر عذرداری کی سماعت ہوئی۔ جس دوران فریقین کے وکلاء نے ووٹوں کی جانچ پڑتال کرنے والے مقامی کمیشن پر جرح کی۔ اسی دوران عمران خان کی لوکل کمیشن کے خلاف درخواستوں کی بھی سماعت ہوئی۔ اس پر غور کیے جانے کے بعد الیکشن ٹربیونل نے عمران خان کی درخواست کو رد کر دیا۔
ٹربیونل نے اگلی سماعت میں اسپیکر قومی اسمبلی کو 7 فروری کو طلب کر لیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں