پاکستان: فضائی حملوں میں 53 طالبان ہلاک

شمالی وزیرستان کے قبائلی علاقے دتہ خیل میں طالبان کے 6 ٹھکانوں پر فضائی حملے میں غیر ملکیوں سمیت 53 طالبان کو ہلاک کر دیا گیا

199267
پاکستان: فضائی حملوں میں 53 طالبان ہلاک

پاکستان میں طالبان کے خلاف جاری آپریشن میں ہلاک کئے جانے والے عسکریت پسندوں کی تعداد 63 تک پہنچ گئی ہے۔

پاک فوج کے ترجمان دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے قبائلی علاقے دتہ خیل میں طالبان کے 6 ٹھکانوں پر فضائی حملہ کیا گیا ہے۔
حملے میں غیر ملکیوں سمیت 53 طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور دھماکہ خیز مواد سے لدی ہوئی 7 گاڑیوں سمیت کثیر تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
افغانستان کی سرحد کے قریب واقع علاقے خیبر میں بھی فضائی حملہ کیا گیا جس میں پاکستانی طالبان سے منسلک لشکر طیبہ دہشت گرد تنظیم کے 10 افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے 15 جون سے طالبان کے خلاف جاری آپریشن شروع کیا جس میں اس وقت تک 2 ہزار 200 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ بم حملوں اور مسلح جھڑپوں میں 200 سے زائد فوجی شہید ہو چکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں