پاکستان اور ترکی کی پارلیمنٹ کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور ترکی نے اراکین پارلیمنٹ کے درمیان رابطے مزید بڑھانے اور قانون سازی کے تجربات کے تبادلے پراتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق اوران کے ترک ہم منصب جمیل چیچک نے اپنے پاکستانی ہم کے درمیان جمعرات کو استنبول میں ایک ملاقات میں ہوا

194929
پاکستان اور  ترکی کی پارلیمنٹ کے درمیان  تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردارایاز صادق نے عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ آزادی اظہار کی آڑ میں توہین آمیز کارروائیوں کی حوصلہ شکنی کریں۔
پاکستان اور ترکی نے اراکین پارلیمنٹ کے درمیان رابطے مزید بڑھانے اور قانون سازی کے تجربات کے تبادلے پراتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق اوران کے ترک ہم منصب جمیل چیچک نے اپنے پاکستانی ہم کے درمیان جمعرات کو استنبول میں ایک ملاقات میں ہوا۔ جہاں نے او آئی سی کے رکن ممالک کی پارلیمانی یونین میں پاکستان کے پارلیمانی وفد کی موثر شرکت پراپنے پاکستانی ہم منصب کا خیرمقدم کیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی اور گہرے باہمی تعلقات پائیدارتزویراتی شراکت داری کی مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ سردارایاز صادق نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں پاک ترک دوستی گروپ کی تشکیل کاحوالہ دیا۔ سپیکر نے ترک سپیکر کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
اس سے پہلے اسلامی تعاون تنظیم کی پارلیمانی یونین سے خطاب کرتے ہوئے سردارایاز صادق نے عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں توہین آمیز کارروائیوں کی حوصلہ شکنی کریں۔
انہوں نے کہاکہ اسلام امن کا مذہب ہے اور مسلمان تمام پیغبروں ، مقدس کتابوں اور مذہبی عقائد کااحترام کرتے ہیں اس لئے وہ دنیا سے اسی طرح کے احترام کی توقع رکھتے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں