افتخار چوہدری کا عمران خان کے خلاف 20 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ

سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ افتخار محمد چوہدری کی جانب سے ان کے وکلا نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف 20 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے

190980
افتخار چوہدری کا عمران خان کے خلاف 20 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ

پاکستان سپرئم کورٹ کے سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ افتخار محمد چوہدری نےعمران خان کےخلاف 20 ارب روپے ہرجانے کاا دعویٰ دائرکردیا ہے۔
سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ریٹائرڈ افتخار محمد چوہدری کی جانب سے ان کے وکلا نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف 20 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔
سابق چیف جسٹس نے اپنی درخواست میں عمران خان کی جانب سے ان پر بے بنیاد الزامات عائد کئے جانے اور ان الزامات کی وجہ سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کا موقف اختیارکیا ہے اور کہا ہے کہ عمران خان کے اس موقف سے ان کی سبکی ہوئی ہے اور ان کی عزت پر حرف آیا ہے۔
اس سے قبل عمران خان کی جانب سے سابق چیف جسٹس پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرنے پر افتخار محمد چوہدری نے غیر مشروط معافی مانگنے کے لئے قانونی نوٹس بھی بھجوایا تھا، جس پر ان کے وکیل حامد خان نے جواب بھی داخل کرایا گیا تھا بعد میں انہوں نے ہتک عزت پر اپنا جواب واپس لے لیا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں