پاکستان میں دو مزید دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی

پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث مزید 2 دہشت گردوں کو جمعرات کو پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ پھانسیاں کراچی کی سینٹرل جیل اور لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں علی الصبح دی گئیں۔

186597
پاکستان میں دو مزید دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی

پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث مزید 2 دہشت گردوں کو جمعرات کو پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ پھانسیاں کراچی کی سینٹرل جیل اور لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں علی الصبح دی گئیں۔
سینٹرل جیل کراچی میں مجرم سعید اعوان کو پھانسی پر لٹکایا گیا تو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں بھی ایک زاہد حسین کو پھانسی دے دی گئی۔
پھانسی سے پہلے مجرموں سے ان کے رشتہ داروں کی آخری ملاقاتیں کرائی گئی تھیں جب کہ پھانسی کے وقت جیل کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتطامات کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے کے بعد حکومت کی جانب سے سزائے موت پر عمل درآمد شروع کیا گیا اور اب تک 19 دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا دی جا چکی ہے۔
اب تک پھانسی پانے والے مجرموں میں سے زیادہ تر فوجی اداروں پر حملے یا پھر سابق صدر پرویز مشرف پر قاتلانہ حملوں کے مجرم تھے۔
تاہم اس کے ساتھ ساتھ کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے کچھ شدت پسند بھی سزائے موت پانے والوں میں شامل ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں