پاکستان عدم مداخلت کی پالیسی پر گامزن ہے: نواز شریف

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جب کہ پاکستان دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پرعمل پیرا ہے

176805
پاکستان عدم مداخلت کی پالیسی پر گامزن ہے: نواز شریف

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جب کہ پاکستان دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔
پاکستان اور بحرین نے خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دفاع کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا ہے جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے ،پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے ۔
وزیراعظم نواز شریف بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ اور وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کی خصوصی دعوت پر بحرین کے دو روزہ سرکاری دورے پر منامہ پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے قضیبیہ پیلس میں وفود کی سطح پر مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کی جبکہ بحرین کی نمائندگی وزیراعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ نے کی۔ اس موقع پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے شعبے میں بحرین کی وزارت صنعت و تجارت اور پاکستان کی وزارت تجارت میں تعاون ،فن و ثقافت کے شعبے میں سمجھوتے ، سفارتی اور خصوصی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزااستثنیٰ ،تعلیمی شعبے ،بحرین یونیورسٹی اور قائداعظم یونیورسٹی جبکہ منامہ اور اسلام آباد کو جڑواں شہر قرار دینے سے متعلق مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ۔
اس سے پہلے وزیراعظم نواز شریف نے بحرینی ہم منصب شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے ساتھ ون آن ون ملاقات بھی کی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کے ساتھ باہمی اقتصادی تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں دلچسپی رکھتا ہے جو دونوں ممالک کے مابین پرتپاک دوطرفہ تعلقات کا۔

بحرین کے دورے کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے بحرینی وزیراعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ سے وفود کی سطح پر ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران نواز شریف نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کی خود مختاری کی حمایت کرتا ہے اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی آزادانہ سرمایہ کاری پالیسی اور منافع کی بھاری شرح کی وجہ سے پاکستان سرمایہ کاری کے لئے پرکشش ملک ہے اس لئے پاکستان اور بحرین کے درمیان 20 کروڑ ڈالر کی دوطرفہ تجارت کے موجودہ حجم کو بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں