چشمہ امن آپریشن

مقصد امن
ہدف دہشت گردی

پاکستان بحرین کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ کا خواہش مند ہے

پاکستان بحرین کی طرف سے خاص طور پر توانائی کے سیکٹر میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گا: نواز شریف

پاکستان بحرین کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ کا خواہش مند ہے

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی تعلقات میں فروغ کے لئے بحرین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہش مند ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف بحرین کے دو روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اپنے پہلے دن کی مصروفیات کا آغاز کر دیا ہے۔
غدبیہ پیلس میں شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان بحرین کی طرف سے خاص طور پر توانائی کے سیکٹر میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان متعدد علاقائی اور بین الاقوامی پہلوؤں پر ایک ہی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔
اس موقع پر شیخ خلیفہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بحرین کے استحکام اور سوشو۔ اکنامک ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔
دوطرفہ ملاقات کے بعد دونو طرف کے وفود نے اپنے وزرائے اعظم کی قیادت میں باہمی تعلقات کے موضوع پر بات چیت کی۔
بحرین میں پاکستان کے سفیر نےبھی مذاکرات میں شرکت کی۔
بحرین کے وزیر اعظم نے وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں